ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:بلدیہ میں پانی نلوں کے کنکشن کی کہانی :غیر قانونی کنکشن کے ذریعے لاکھوں روپیہ کا دھوکہ

کاروار:بلدیہ میں پانی نلوں کے کنکشن کی کہانی :غیر قانونی کنکشن کے ذریعے لاکھوں روپیہ کا دھوکہ

Fri, 16 Sep 2016 19:48:51    S.O. News Service

کاروار:۱۶/ستمبر (ایس او نیوز) یہ کہانی پانی کے نلو ں کی کہانی ہے۔ مقامی بلدیہ کے ایک پلمبر اور ایک عملے نے غیر قانونی طورپر پانی نلوں کوکنکشن د ے کر لاکھوں روپیہ کے دھوکا دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مقامی بلدیہ افسران گذشتہ ایک ہفتہ سے غیرقانونی کنکشن کی فہرست لے کر گھر گھر پہنچ کر تفتیش کرنے لگے تو بلدیہ عملہ اور پلمبر نے  جی میں جو آیا اتنا پیسہ لے کرغیر قانونی طورپر  کنکشن دینے کا پتہ چلاہے ، اور یہ ایک دو نہیں ، جتنی تفتیش ہورہی ایسے کنکشن کا سلسلہ جاری ہے۔

بلدیہ افسران اپنے من پسند پلمبروں کو نامزد کرتے ہوئے ان کے ذریعے پیسہ کمانے کا  پہلے سے جاری ہے۔ پلمبر پانی کے لئے نل کا کنکشن کے لئے اتنی رقم لینے کی بات کرتے ہوئے کنکشن کے ساتھ بل بھی دے دیتاہے۔ عوام بھی کنکشن کے ساتھ ہی نلوں میں پانی آتا دیکھ کر خوش ہوتے ہوئے متعلقہ بل کی رقم ادا کردیتے ہیں۔

پانی کے لئے رقم دے کر کنکشن پانے والوں کی پوری اصلیت ظاہر ہونے لگی ہے۔ یہ سب غیرقانونی بل کنکشن ہیں لیکن بلدیہ سے پرنٹ کردہ بل بک لے کر پلمبر اور عملے نے جس جس کو چاہئے کنکشن دے کر پیسہ اینٹھ رہے ہیں۔ بلدیہ کو حساب دئیے بغیر رقم اپنے پاس ہی رکھ لیتے ہیں، موقعہ آنے پر کچھ رقم ادا کرکے کام برابر کیا جاتاہے۔

ویسے بلدیہ کے یہ غیرقانونی کنکشن آج کل کے نہیں ہیں۔ پچھلے 15سالوں سے مرحلہ وار یہ جاری رہنے کے باوجود کل 12معاون انجنئیر وں نے اس تعلق سے کسی نے کچھ نہ دیکھا اور نہ کہا، بتایا جاتاہے کہ اس کام کے لئے ان کا آشیرواد بھی تھااور کچھ رقم سے اپنا جیب بھی بھر لیتے تھے۔ اگر ان سب کا حساب لگایا جائے تو بلدیہ کوقریب کروڑوں کا نقصان ہواہے،اب سوال یہ ہے کہ  اس کا کون ذمہ دار ہے؟۔

گذشتہ 15سالوں سے بلدیہ کی طرف سے قانونی طورپر 1620کنکشن دئیے گئے ہیں، اس کے ساتھ گذشتہ دو مہینوں سے کچھ زیادہ کنکشن دئیے گئے ہیں کل ملا کر ابھی تک 1820رجسٹرڈ کنکشن ہونے کی بات بلدیہ دستاویزات کہتے ہیں۔ لیکن یہ حقیقت نہیں ہے، بلدیہ کے 31وارڈوں کا حساب لگائیں تو ایک طرح سے 3000پانی کنکشن ہوتے ہیں،تو ظاہری طورپر یہ پتہ چلتاہے کہ بقیہ 1500پانی کنکشن غیرقانونی ہونگے۔ لیکن یہ سب ایک اندازاہے۔ بلکہ کہا جاتاہے کہ کاروار بلدیہ حدود میں 5سے 6ہزار تک کے کنکشن ہیں، شہر میں 50فی صد علاقہ میں کنوئیں ہیں، فی الحال گھپلہ کی بو محسوس ہورہی ہے پوری جانچ پڑتال کے بعد ہی حقیقت سامنے آنے کی بات کہی جارہی ہے۔

بلدیہ علاقہ کے کے ایچ بی کالونی میں بے شمار غیر قانونی نلو ں کو کنکشن دیا گیا ہے۔ اب جب کہ غیر قانونی کنکشن کو کٹ کرنے کی مہم جاری ہے تو ایک ایک کا پتہ چلنے لگاہے ، جنہوں نےکنکشن لیا ہے وہ فیس بھر تے رہے ہیں، لیکن وہ قانونی طورپر رجسٹرڈ کنکشن نہیں ہے، عوام کو کیا معلوم ، پائپ جوڑ کر کنکشن دے کر بلدیہ کے نام کی رسید دی  گئی ہے، جس کی بنیاد پر عوام متعلقہ کنکشن کو قانونی سمجھا ہے۔ جب کنکشن کاٹنے کے لئے عملہ پہنچا تو پوری کہانی سنائی۔

نلوں کے غیرقانونی کنکشن کو کٹ کرنے کے لئے آگے بڑھے بلدیہ معاون انجنئیر موہن راج کو جان کی دھمکی آمیز کال آنے کی بات کہی جارہی ہے۔ تمہیں تمہارا حصہ دیا جائے گا۔ اگر نہیں تو دیکھ تیرا کیا حشر ہونے کے دھمکی آمیز کالس آرہے ہیں۔ لیکن یہ کون کررہاہے ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔


Share: